(24نیوز)حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ائیرلائن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے پر دستخط وزارت مذہبی امور میں کئےگئے،کنٹری مینجرسعودی ایئرلائن سلطان الحربی اور ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور نے دستخط کئے۔
وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولیات مہیا کرے گی،سعودی ایئرلائن کے کنٹری مینجر نے پاکستانی حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورعطا الرحمان کا کہنا تھا کہ حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا آپ تسلیم کررہے ہیں حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا؟صحافی کے سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا؟جانیے