علیحدگی کی افواہوں کا جواب؟فیروز خان نے اہلیہ کیساتھ رومانٹک تصاویر شیئر کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے اپنی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ نئی رومانٹک تصاویر شیئر کر کے علیحدگی کی افواہوں کو ایک بار پھر رد کر دیا ہے۔
فیروز خان، جو مشہور ڈراموں "خانی" اور "خدا اور محبت" کے مرکزی کردار کیلئے جانے جاتے ہیں، نے اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں یہ جوڑا ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبا ہوا اور خوشی کے رنگوں میں نظر آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9مئی کے مزید 60مجرموں کو سزائیں،عمران خان کے بھانجے کو کتنی قید ہوئی؟تفصیلات جانیے
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ ان افواہوں پر فیروز خان اور ان کی بہن حمیمہ ملک نے وضاحت دیتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
فیروز خان کی ان تازہ تصاویر پر مداحوں کی جانب سے دعاؤں اور محبت بھرے کمنٹس کا تانتا بندھا ہوا ہے، جبکہ کچھ ناقدین کی جانب سے تنقید بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پوسٹ کو اب تک لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس مل چکے ہیں، جو اس جوڑے کی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا آپ تسلیم کررہے ہیں حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا؟صحافی کے سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا؟جانیے