عمران خان نے تمام زیادتیوں پر معاف کرنے کا اعلان کیا ہے،صاحبزادہ حامد رضا  

Dec 26, 2024 | 18:33:PM
عمران خان نے تمام زیادتیوں پر معاف کرنے کا اعلان کیا ہے،صاحبزادہ حامد رضا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راودلشاد)سنی اتحاد کونسل(ایس آئی سی) کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے اوپر ہونے والے حملے سے گرفتاری تک تمام زیادتیوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اوورسیز کی جانب سے پیسے نہ بھیجنے کی کال بانی پی ٹی آئی کے مطابق جاری رہے گی,انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کے ساتھ ذیادتیاں کی جاری ہیں,حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا ، 2 جنوری کو حکومتی کمیٹی سے ملاقات ہو گی ,31 جنوری تک مذاکرات کا مکمل ہوں گے،بانی پی ٹی آئی نے کرم کے معاملے پر علی امین گنڈا پور اور ناصر عباس سے خصوصی بات کی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کے معاملے پر ہم آج بھی کہتے ہیں ہم ذمہ دار نہیں دوسرے لوگ ملوث ہیں،اس معاملے پر جو ڈیشل کمیشن بنا کر سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے لوگوں کو بھڑکانے والوں کی شناخت کی جائے،انہوں نے  26 نومبر پر بھی جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ ہے ۔

اسیران کی رہائی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ایجنڈے میں شامل ہے ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل یا رات کے اندھیرے میں کسی پیپر پر سائن کرکے نہیں ہو گی بلکہ  آئینی قانونی طریقے سے رہائی ہوگی،پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جانا تھا پھر قالین کے نیچے سے ایف آئی آر نکال لی گئی ۔

صاحبرذادہ حامد رضا کا مزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان کے بارے میں کہا ہے کہ ہم کسی پرائی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ،بانی پی ٹی آئی نے افغانستان حملے کی مذمت کی ہے،افغانستان برادر ملک ہے مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے۔  

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی عمران خان کی سازش تھی، مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں، عطا تارڑ