فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 5 مجرم اڈیالہ جیل منتقل

Dec 26, 2024 | 19:18:PM
فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 5 مجرم اڈیالہ جیل منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سانحہ 9 مئی کیس میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید 5 مجرموں کو  انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

ملٹری کورٹس سے اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے والوں میں محمد عبداللہ ولد  کنور اشرف، راجہ دانش وحید و لد راجہ عبدالوحید، حسن شاہ ولد صابر حسین شاہ، علی حسنین ولد خلیل الرحمن فرہاد خان والد شاہد حسین خان شامل ہیں۔

 جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 7 مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے  دیگر مجرموں کو دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ 9 مئی عمران خان کی سازش تھی، مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں، عطا تارڑ