(احمد منصور) خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے3 مختلف مقامات میں آپریشنز کئے،آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 13 خوارج ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل کیا گیا جس میں 2خوارج ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں5خوارج ہلاک کئے گئے،شمالی وزیرستان آپریشن میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران میجر محمد اویس نے جامِ شہادت نو ش کیا،33 سالہ میجر محمد اویس شہید کا تعلق ضلع نارووال سے ہے ،میجر محمد اویس شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ،میجر محمد اویس شہید نے سوگواران میں اہلیہ ایک بیٹا، والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج جہنم واصل کیےاور 8 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ فتنتہ الخوارج کےخاتمےکیلئےعلاقےمیں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کوختم کرنےکےلیےپرعزم ہیں،بہادرسپوتوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدمضبوط کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 5 مجرم اڈیالہ جیل منتقل