(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بیٹر بابراعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
بابراعظم نے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سرانجام دیا،وہ پہلی اننگز میں 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔انہوں نے ٹیسٹ میں 9 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں جبکہ ان کا سب سے زیادہ سکور 196 رنز کا ہے، بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلے ہی 4ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سینچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جمعتہ المبارک،محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی