بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ انتقال کر گئے

Dec 26, 2024 | 22:15:PM
بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیرِ اعظم اور کانگریس کے بزرگ رہنما منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں دہلی میں انتقال کر گئے۔

 منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک بھارت کے وزیرِ اعظم کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے، ان کی سیاسی زندگی کا اختتام اس سال اپریل میں راجیہ سبھا سے ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہوا، وہ 1991 سے 1996 تک وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ کی حکومت میں وزیرِ خزانہ تھے اور ان کا شمار ان اقتصادی اصلاحات کے اہم معماروں میں ہوتا ہے جنہوں نے سوشلسٹ دور کی پالیسیوں کی گرفت کو توڑا۔

منموہن سنگھ نے اپنے سیاسی کیریئر میں 1991 سے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں، اور 1998 سے 2004 تک اپوزیشن کے رہنما رہے۔

یہ بھی پڑھیں: سورینیام کےسابق صدر دسی باؤٹرس 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے