یمن پر اسرائیلی بمباری میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) یمن پر اسرائیلی بمباری کے دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ تیدروس ادھانوم بال بال بچ گئے۔
اسرائیلی فضائیہ کے 100 طیاروں نے آج یمنی دارالحکومت صنعا پر حملے کیے، اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں صنعا کے ائیرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں حوثیوں کی زیر استعمال سویلین طیارے بھی تباہ کیے گئے،عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ بمباری کے دوران صنعا ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی روانگی سے قبل ہی صنعا ائیرپورٹ فضائی بمباری کی زد میں آگیا،عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ حملے میں ائیر پورٹ کا رن وے، ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ڈیپارچر لاؤنج تباہ ہوگئے،انہوں نے کہا کہ وہ حملے کے وقت ڈیپارچر لاؤنج سے چند میٹر فاصلے پر ہی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہا، انہوں نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ڈبلیو ایچ او کے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا،تیدروس ادھانوم نے کہا کہ انہیں یمن سے نکلنے کے لیے صنعا ایئرپورٹ کی مرمت کا انتظار کرنا ہوگا۔
دوسری جانب یمنی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے،حوثی گروپ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جرم قرار دیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے خلاف اسرائیلی حملے ’کام مکمل ہونے تک‘ جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سابق وزیرِ اعظم منموہن سنگھ انتقال کر گئے