پاکستان کا آذربائیجان سےگیس سپلائی کااہم معاہدہ ہوگیا  

Dec 26, 2024 | 23:40:PM
پاکستان کا آذربائیجان سےگیس سپلائی کااہم معاہدہ ہوگیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کا گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ ہوگیا ۔ 

 پاکستان  سٹیٹ آئل نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں  جس کے مطا بق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان  گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا،خط کے مطابق پی ایس او اور سوکار معاہدے کی رسمی منظوری 24دسمبر کو موصول ہوئی،پی ایس او کو معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے 3 دسمبر کو دی۔ 

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس سپلائی معاہدے پر عملدرآمد مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدہ توانائی کے شعبے میں بڑا قدم ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گوادر ایئر پورٹ کو قانونی طور پر بین الاقوامی ایئر پورٹ ڈکلیئر کردیا