اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر فیصلے کیخلاف اپیل پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر آج سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر،شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور بیرسٹر تیمور ملک بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،اس دوران بانی پی ٹی آئی کی بھانجیاں اور دونوں بہنیں علیمہ خان اور عظمی خاں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی اور سائفر اپیل میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیل پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:قائد ایوان کا چناؤ،کون کرسی پر بیٹھے گا؟سندھ اسمبلی میں ووٹنگ شروع