(راؤ دلشاد) چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن اور پنجاب کی نو منتحب پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے چیف منسٹر آفس کا چارج سنبھال لیا۔
پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز وزیر اعلیٰ آفس پہنچیں تو ان کو وزیر اعلیٰ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
انہوں نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق ہونے والے پہلے اجلاس کی صدارت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس کب ہوگا؟تاریخ اوروقت سامنے آگیا