(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ڈائیرکٹر ایجوکیشن کو مراسلہ بھیج دیا، مراسلے میں سکولوں کے سربراہان کو سکولوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب کو پنجاب کابینہ میں کتنی وزارتیں ملنے کا امکان ؟اہم خبر سامنے آگئی
مراسلے میں کہاگیاہے کہ اسکول کے اوقات میں موبائل کا استعمال طلباءکی پڑھائی پر منفی اثر مرتب کرتا ہے، کلاس روم میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، مراسلہ میں ادارے کے سربراہان کو تمام عملے سے صبح موبائل وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلہ میں مزید کہاگیا کہ ایمرجنسی کی صورت میں عملہ پی ٹی سی ایل لینڈلائین یا سکول ہیڈ سیل سے رابطہ کریں، عملہ صرف فارغ وقت میں اپنے موبائل کا استعمال کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ مراسلے میں تصاویر یا ویڈیو بنانے کے لیے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینا لازمی قراردیاگیاہے۔