(ویب ڈیسک)شادی کی تقریب میں سب سے خوب صورت چہرہ اورشخصیّت بلاشُبہ دُلہن ہی ہوتی ہے،مشرقی دُلہنوں کا رنگ و روپ دُنیا بھر میں آئیڈیل سمجھا جاتا ہے،یہ بھی کہا جاتا ہے کہ دُلہن وہی جو پیا من بھائے لیکن پیا من بھانے کے لئے دُلہن کو سولہ سنگھارکرنے پڑتے ہیں، ہر دُلہن اپنے اس خاص دن کے لئے خوب تیاری کرتی ہے کیونکہ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ ہر نظر بس اسی پر ٹھہر جائے، اگرچہ خوب صورتی آرائش و زیبائش کی محتاج نہیں ہوتی لیکن اس حقیقت سے بھی انکارنہیںکیاجاسکتا کہ خوب صورت چہرے کو غازے کے ساتھ ساتھ اچھّا عروسی لباس میسّر آجائے تو پھر دُلہن کا حُسن دو آتشہ ہوجاتا ہے۔
خوبرو اداکارہ و ماڈل کبریٰ خان حال ہی میں اپنے قریبی دوست مرزا گوہر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں،شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیاپروائرل رہی ہیں۔
حال ہی میں کبریٰ خان نے شادی کی مرکزی تقریب یعنی رخصتی کی اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے حسین ترین عروسی لباس، بلش پِنک رنگ کے غرارے پر ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انسٹا گرام پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں رخصتی کے لیے اس سے زیادہ خوب صورت جوڑے کا تصور نہیں کر سکتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:"نایاب نام یادرکھنا":یمنیٰ زیدی نے عالمی اعزازاپنے نام کرلیا
ملبوسات کی ایک ویب سائٹ کے مطابق کبریٰ خان کی جانب سے اپنی شادی کی مرکزی تقریب پر پہنے گئے اس غرارے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے،کبریٰ خان کی جانب سے پہنے گئے اس غرارے کو "برائے کبریٰ" کا نام دیا گیا ہے۔