سرپرائز،لاکھوں ڈالر آمدن والا پاکستان کا امیر ترین کرکٹر کون؟

Feb 26, 2025 | 18:14:PM
سرپرائز،لاکھوں ڈالر آمدن والا پاکستان کا امیر ترین کرکٹر کون؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کرکٹ کے شائقین خوب اچھی طرح جانتے ہیں کہ بھارتی کرکٹرز دنیا کے امیر ترین کھلاڑی ہیں لیکن اگر ان سے پوچھا جائے کہ کون سا پاکستانی کرکٹر سب سے امیر ہے تو اس کا صحیح جواب شاید ہی کسی کو معلوم ہو۔ اس بارے میں لوگوں کو کم علم ہے کہ پاکستانی امیر کھلاڑیوں میں نہ رضوان نہ بابر اعظم، پھر پاکستان کا موجودہ امیر ترین کھلاڑی کون ہیں؟

بھارتی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سٹار کرکٹر بابر اعظم جو کہ بھارتی  کنگ کوہلی کی طرح مقبول ہیں۔ ان  کی کل دولت 50 لاکھ ڈالر  ہو گی۔ یہ اعداد و شمار سال 2024 تک کی آمدنی کا ہے۔پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کرکٹ کے دوسرے مقبول ترین کھلاڑی محمد رضوان ہیں۔ پاکستان کے لئے اوپن کرنے والے رضوان کی کل دولت تقریباً 60 لاکھ ڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 180 کروڑ  کے برابر ہے۔
 لیکن پاکستان کے امیر ترین کھلاڑی کا نام لیا جائے تو شاہین شاہ آفریدی بہت آگے ہیں۔ ان کی بولنگ ہمیشہ خبروں میں رہتی ہے اور بھارت کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے روہت شرما کو بولنگ کرکے سنسنی پیدا کردی۔ میچ فیس کے علاوہ شاہین اشتہارات اور سرمایہ کاری کے ذریعے بھی کافی کماتے ہیں۔ ان کے پاس تقریباً 70 لاکھ ڈالر ہیں۔

بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں دھماکہ خیز رنز بنانے والے سعود شکیل بھی پاکستان کے بڑے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں ہر ماہ اچھی تنخواہ دیتا ہے اور وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے بھی لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں۔ ان کی کل مالیت تقریباً 20 لاکھ ڈالر ہے۔ایک اور پاکستانی کھلاڑی طیب طاہر کو بھی بہت باصلاحیت سمجھا جاتا ہے۔ طیب طاہر نے اب تک بہت کم انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں تاہم انہیں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا۔ طیب کی کل دولت تقریباً 47.7 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔
 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی خوشدل شاہ نے بھی کم وقت میں بہت نام کمایا ہے۔ انہیں چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا اور اپنی تیز بلے بازی سے سب کی توجہ حاصل کی۔ خوشدل کے کل اثاثے 50 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی کسی شناخت کے محتاج نہیں۔ نسیم نے حالیہ دنوں میں پاکستان کے لیے بہترین بولنگ کی ہے۔ نسیم شاہ کے پاس تقریباً 3 ملین ڈالر کے اثاثے بھی بتائے جاتے ہیں۔
ایک اور خطرناک پاکستانی باؤلر حارث رؤف کے بارے میں بھی بہت چرچا ہے۔ پاکستان کے اس تیز گیند باز نے بھارت کے خلاف ہمیشہ اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ رؤف کے پاس تقریباً 5 ملین ڈالر کے اثاثے بھی بتائے جاتے ہیں۔پاکستانی کھلاڑی ابرار احمد نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اپنی مضبوط پرفارمنس دی اور انہوں نے کرشماتی گیند پر شبمن گل کو آؤٹ کر کے سنسنی پیدا کر دی۔ ابرار کی کل مالیت 10 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ پاکستان کے ایک اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی سلمان آغا ہیں۔ سلمان پاکستان کے پارٹ ٹائم باؤلر اور مڈل آرڈر بلے باز ہیں۔ اس کی مجموعی مالیت تقریباً 5 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟