اربوں کے اشتہارات کے بعد حکومت صرف ایک کانفرنس سے خوفزدہ ہوگئی ہے،شاہد خاقان عباسی

Feb 26, 2025 | 20:42:PM

(طیب سیف)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خقان عباسی نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے اشتہارات کے بعد حکومت صرف ایک کانفرنس سے خوفزدہ ہوگئی ہے،حکومت ایک کانفرنس سے گھبراتی ہے ،چند لوگوں نے بند کمرے میں کانفرس تھی جو برداشت نہ ہوسکی۔ 

اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنما محمود خان اچکزئی ، شاہد خاقان عباسی ،عمر ایوب اور دیگر کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا،گزشتہ ایک ہفتے سے کوشش کررہے تھے کہ کوئی جگہ مل جائے،پہلی جگہ سلیکٹ کی تو وہاں سے کینسل کروا دیا گیا ،دوسری جگہ سلیکٹ کی تو کہا گیا کرکٹ ٹیم کا روٹ ہے،تیسری جگہ مارکی سیل کرنے کی دھمکی دی گئی ،آج چوتھی جگہ پر کانفرنس کا پہلا دن اختتام پذیر ہوا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر بات ہوئی جس میں میڈیا ، وکلا اور سیاستدانوں نے شرکت کی ،اس کانفرنس میں آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی گئی،حکومت ایک کانفرنس سے گھبراتی ہے ،چند لوگوں نے بند کمرے میں کانفرس تھی جو برداشت نہ ہوسکی۔ 

شاہد خاقان نے مزید کہاکہ یہ ہوٹل وکلا کا ہوٹل ہے جس جگہ سے ہمیں کل کے لیے منع کردیا گیا کہ کل کانفرنس نہیں کرسکتے ،ہم نے ہوٹل انتظامیہ کو کہا ہے کہ لکھ کر دے دیں کہ کیوں نہیں کرنے دیا جائے گا ،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کل یہ کانفرنس ضرور ہوگی،ہم نے آئین کی بالادستی پر بات کرنی ہے،یہ حکومت کی سب سے بڑی کمزور کی ہے کہ وہ ایک کانفرنس نہیں ہونے دے رہے ،اربوں روپے کے اشتہارات کے بعد حکومت صرف ایک کانفرنس سے خوفزدہ ہوگئی ہے،جمہوریت اور آئین کی بات کرنے والے جمہوریت اور آئین کی بات سے ڈرے ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش میں میچ بارش کا امکان

مزیدخبریں