حنا خان کی کیموتھراپی اور سرجری ختم،علاج مکمل،مداح خوش 

Feb 26, 2025 | 22:05:PM
 حنا خان کی کیموتھراپی اور سرجری ختم،علاج مکمل،مداح خوش 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی اداکارہ حنا خان نے اپنے مداحوں کو چھاتی کے کینسر کا علاج مکمل ہونے کی خبر  شئیر  کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میری کیموتھراپی اور سرجری ختم ہوچکی۔

رپورٹ کے مطابق  کسوٹی زندگی کی اور ناگن سیزن 5 جیسے مشہور ٹی وی شوز میں اداکاری کرنیوالی 37 سالہ اداکارہ حنا خان  کو  2024ء میں اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اب انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ’میری کیموتھراپی اور سرجری ختم ہوچکی ہے۔اداکارہ نے بیماری کی تشخیص کے وقت انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی بیماری کا اعلان اور اس پر قابو پانے کےلیے عزم کا اظہار کیا تھا۔حنا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے علاج کے دوران کے تجربات شیئر کئے تھے، جس سے بیماری کے خلاف اُن کی جدوجہد کا پتا چلتا ہے۔اس حوالے سے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کے بعد اداکارہ نے میڈیا سے اپنی صحت سے متعلق گفتگو کی، جسے ایک فوٹوگرافر نے اپنے انسٹا پوسٹ میں شیئر کیا ہے۔حنا خان نے کہا کہ میری کیموتھراپی اور سرجری ختم ہوچکی، اب میں علاج کی دوسری نوعیت پر ہوں، میں امیونوتھراپی لے رہی ہوں اور سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔اس دوران حنا خان نے ایوارڈ یافتہ ڈی جے سے پوچھا کہ تم کیوں ناچ رہے ہو، جس کے جواب پروہ بھی ناچنے لگ گئیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداح بھی خوش ہوگئے، ایک فین نے لکھا ’واہ بہت اچھا‘، دوسرے نے لکھا ’ہم آپ کےلیے بہت خوش ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں:گیٹ آئوٹ،ذلیل دلہا کی گھیٹا حرکت،دلہن نے پھینٹا لگا کر شادی کینسل کر دی