سونیا حسین کو سب سے زیادہ الگ نظر آنیوالا کونسا کرکٹر پسند آگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین ادکارہ نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتاکر مداحوں کو حیران کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ جب ایک اسٹار آتا ہے تو الگ ہی نظر آتا ہے۔
سونیا حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوکر اپنے پسندیدہ کرکٹر کے نام سے پردہ اٹھایا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے شروع سے شعیب اختر بہت پسند ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شعیب اختر ہمارے لیجنڈ ہیں جب ایک اسٹار آتا ہے تو الگ ہی نظر آتا ہے ابھی بھی وہ ساری کرکٹ ٹیم کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو الگ ہی نظر آئیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ شعیب اختر لیجنڈری کھلاڑی ہیں اور اچھے میزبان بھی ہیں۔
سونیا حسین نے پاکستانی ٹیم کے لیے ایک خوبصورت شعر بھی سنایا ،حالانکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو چکی ہے۔ شعر کے بول ۔۔!
سجا کے رکھتے ہیں چہرے پر جو حسیں کی کرن
نہ جانے روح میں کتنے شگاف رکھتے ہیں
یہ بھی پڑھیں:گیٹ آئوٹ،ذلیل دلہا کی گھیٹا حرکت،دلہن نے پھینٹا لگا کر شادی کینسل کر دی