اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ، حمایت کا اعلان

پی ٹی آئی راوی ٹاؤن کے سابق صدر مبشر لال کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

Jan 26, 2024 | 21:06:PM

(24 نیوز) اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان نے بھی پنجاب میں آئی پی پی کی حمایت کا اعلان کر دیا اور پاکستان تحریک انصاف راوی ٹاؤن لاہور کے سابق صدر مبشر لال نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)  پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان نے ملاقات کی جہاں پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی پنجاب میں حیران کن کامیابی،بڑی سیاسی جماعت کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار انتخابات سے دستبردار

 ہزارہ ویلفیئرایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور آئی پی پی کی حمایت کا اعلان کیا، تحریک انصاف راوی ٹاؤن کے سابق صدر مبشر لال نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر تے ہوئے این اے117میں عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔

 علاوہ ازیں عارف اعوان ایڈووکیٹ، نعیم گورائیہ ایڈووکیٹ نے وکلا برادری کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور این اے117 میں بھرپور سپورٹ کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان عبد العلیم خان نے کہا کہ ہمارا منشور عام آدمی کے کام آنا اور بلا تفریق خدمت یقینی بنانا ہے۔

مزیدخبریں