پاکستان میں سائبر حملوں کاخدشہ، نئی ایڈوائزری جاری
وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین خبرداررہیں،ایڈوائزری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
میڈیا کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ نے اس حوالے سے جوایڈوائرزی جاری کی ہے اس میں کہا ہے کہ وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین خبرداررہیں۔
صارفین کی ذاتی معلومات چرانے کیلئے ہیکرزنئے سائبر حملے کر سکتے ہیں اورایڈوائزری ویب برازر ایکسٹینشنز ہیک کے حوالے سے جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ معروف بین الاقوامی سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے خبردار کیا تھا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے باعث پاکستان کو ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بھی شدید خطرات لا حق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گرین لینڈ معاملہ پرٹرمپ اور ڈنمارک کے وزیراعظم کے درمیان تلخ کلامی
اسلام آباد میں ہونے والے سائبر انٹیلی جنس سمٹ میں کیسپرسکی کی جانب سے دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں سائبر حملوں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اضافے کے حوالے سے جائزہ پیش کیا گیا تھا۔