کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ
رواں سیزن کے دوران 52 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شیخ)بارشوں میں کمی کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ پیداہوگیا،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں رواں سیزن کے دوران 52 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی، فروری اور مارچ تک موسم خشک رہنے اور خشک سالی بڑھنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہناہے کہ نوشہروفیروز، سکھر، شہید بےنظیرآباد اور جامشورو میں خشک سالی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سائبر حملوں کاخدشہ، نئی ایڈوائزری جاری
پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں بھی ڈپٹی کمشنرز کو متبادل انتظام کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے دادو، خیرپور، تھرپارکر کی ضلعی انتظامیہ کوبھی خشک سالی کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی انتظام کی ہدایت کردی گئی ہے۔