تکنیکی و آپریشنل وجوہات، کراچی سے روانہ ہونیوالی 9پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاہد) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی نو پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پروازای آر522،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504 اور 502شامل ہیں۔
کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123،
کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر بلوکی پروازپی اے 200،کراچی سے گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 اورکراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ
کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔