(شاہدسپرا) لیسکو کا رینجرز کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ,7 روز کے دوران شہر میں1 ارب 50کروڑ کی بجلی چوری پکڑ لی گئی.
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے رینجرز کی معاونت سے بااثر بجلی چوروں کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو کو انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بااثر بجلی چوروں کو پکڑنا ناممکن ہو رہا تھا،وفاقی حکومت سے درخواست کر کے لیسکو میں رینجرز کی تعیناتی کی گئی ۔
لیسکو ذرائع کے مطابق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ آپریشن کے دوران شہر کے مضافات ٹیوب ویلز میں بھی بجلی چوری پکڑی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : خضدار:بس میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی
لیسکو چیف شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے آپریشن کیا جا رہا ہے، لیسکو کے افسران و ملازمین مستعدی سے کام کر رہے ہیں ، بڑے بجلی چوروں کو پکڑنے میں رینجرز نے اہم کردار ادا کیا۔