بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف فلم سازچل بسے

وہ اپنی مزاحیہ فلموں کے حوالے سےمشہورتھے،چندروزقبل فالج کاحملہ ہواتھا

Jan 26, 2025 | 14:27:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف فلم سازانتقال کرگئے۔

فلم ساز ملیالم فلم انڈسٹری میں اپنی مزاحیہ فلموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے،ان کا اصل نام ایم ایچ رشید تھا اور وہ معروف اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر رفیع کے چھوٹے بھائی تھے۔

فلم ساز شفیع کو 16 جنوری کو فالج کا دورہ پڑنے کے بعد کوچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کئی دن تک انتہائی نگہداشت میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 25 جنوری کوراہی ملک عدم ہوگئے۔

فلم ساز شفیع اور رفیع مرحوم فلم ساز صدیقی کے بھتیجے تھے،شفیع نے 90 کی دہائی میں صدیقی کے ساتھ کئی فلموں میں بطور معاون کام کیا تھا، بعد ازاں 2001 میں جیارام کی فلم ’’ون مین شو‘‘ سے بطور ہدایت کار کیریئر کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شوبزمیں بنددروازوں کے پیچھے کیاہوتاہے؟نادیہ حسین نے پردہ اٹھادیا

ان کی مشہور فلموں میں کلیانارامن، پولیوال کلیانم، مموٹی کی فلم تھومنوم مکالم اوردیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں