اداکارہ مریم نور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Jan 26, 2025 | 14:40:PM
اداکارہ مریم نور نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہیں شوہر اسماعیل بٹ اور بیٹے کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے عمرے کی سعادت حاصل ہونے پر اللہ کی بارگاہ میں شکرادا کرتے ہوئے لکھا’’الحمدللہ اس خوبصورت سفر کےلیے اپنے محرم کے ساتھ،اس سے زیادہ اور کیا مانگ سکتی ہوں؟ ہر چیز کےلیے اللہ کا شکر۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:شوبزمیں بنددروازوں کے پیچھے کیاہوتاہے؟نادیہ حسین نے پردہ اٹھادیا

مریم نور کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اوران کے مداحوں نے جوڑے کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی ہے۔