آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان    

 ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے بجلی کے بل کم کرو،31جنوری کو آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے،نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس

Jan 26, 2025 | 15:33:PM
آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان    
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان  کردیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم     الرحمن  نے کہا کہ 31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے 17 آئی پی پیز سے بات ہوگئی ہے،   آئی پی پیز پر جماعت اسلامی نے عوام کی ترجمانی کی، اراکینِ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں اگر فائدہ ہوا ہے تو عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل سکا۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار

 ہمارا ایک ایجنڈا ہے بجلی کے بل کم کرو، بجلی کے بلوں پر ٹیکسز کو ختم کیا جائے، 31 جنوری کو پورے ملک میں دھرنے دیئے جائیں گے، جنوری کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پالیمنٹیرینز کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ کردیا گیا،  جماعت اسلامی فلسطینیوں کے لئے کام کررہی ہے، غزہ کی بحالی پر پاکستان کو بطور ریاست کردار ادا کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ  دباؤ سے نکلنے کے لئے لازمی ہے کہ تیزی سے مہم چلائی جائی،  پاکستان کو موجودہ حالات میں جلد کردار ادا کرنا چاہیے،  اب عرب ممالک سمیت دیگر پر دباؤ آئیگا کہ اسرائیل کو تسلیم کریں۔