خیبر پختونخوا کا پولیس اہلکار کراچی میں قتل، تشدد زدہ لاش ملی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلمان سلیم)خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکار کو کراچی میں قتل کر دیا گیا، مقتول نور رحمان کو تیز دھار آلے کے وار سے مارا گیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن یعقوب آباد قبرستان سے 27 سالہ نور رحمان کی تشدد زدہ لاش ملی، جائے وقوعہ سے مقتول کا پولیس کارڈ اور قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول نور رحمان کا آبائی تعلق وزیرستان سے ہے، کراچی میں چچا کے ساتھ رہائش پذیر تھا، مقتول کے دو بچے، اہلیہ اور والدین وزیرستان میں رہائش پذیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودیہ عرب: منشیات سمگلنگ کے جرم میں 7 افراد کو سزائے موت
پولیس کے مطابق مقتول گذشتہ شب موٹر سائیکل پر دوست سے ملنے جانے کے لئے نکلا تھا، نور رحمان کا موبائل فون غائب ہے، لاش پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔
پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ مقتول کو گردن پر تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کیا گیا، لاش گراؤنڈ سے ملی، مقتول ڈمپر کا مالک تھا ، چچا کے ساتھ شراکت داری میں ڈمپر چلاتا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل کی واردات رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے سپرد کر دی گئی، ورثاء لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 2 روز بند رکھنے کا اعلان