کدھر کدھر بارش،کہاں سورج جلوہ دکھائے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Jan 26, 2025 | 20:15:PM
کدھر کدھر بارش،کہاں سورج جلوہ دکھائے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں رات / صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہارمیں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنےکی توقع  ہے۔ سیالکوٹ،نارووال، گوجرانوالہ اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند ہوسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شوبزمیں بنددروازوں کے پیچھے کیاہوتاہے؟نادیہ حسین کے ہوشربا انکشافات

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی13، گوپس منفی 11، استور، اسکردو منفی 10، ہنزہ منفی06، قلات اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے 2 روز بند رکھنے کا اعلان