23سالہ بھارتی ٹی وی اداکارہ کے شاہ رخ سے زیادہ فین فالورز 

Jan 26, 2025 | 21:23:PM
23سالہ بھارتی ٹی وی اداکارہ کے شاہ رخ سے زیادہ فین فالورز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی اداکارہ جنت زبیر  نے اپنی دولت کی وجہ سے  کئی مشہور ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اسے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ سمجھا جاتا ہے۔ 23 سال کی عمر میں جنت زبیر کے 49.7 ملین فالورز ہیں اور اسکی کل دولت 250 کروڑ روپےبتائی جاتی ہے۔

بھارت کے نجی اردو ٹی وی18نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنت زبیر  بھارت کی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔اداکارہ بہت سے ٹیلی ویژن شوز اور ریئلٹی شوز میں نظر آ چکی ہیں۔صرف 23 سال کی عمر میں انہوں نے  اسٹارڈم حاصل کیا۔ بالی ووڈ کے مشہور ہیرو شاہ رخ خان کے مداح نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک میں بھی ہیں اور انکے انسٹاگرام پر 46 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ تاہم اداکارہ جنت زبیر کے شاہ رخ خان سے زیادہ فالوورز ہیں۔ جنت کے انسٹاگرام پر 49.7 ملین فالوورز ہیں۔ جنت بھارت میں میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیات میں شامل ہیں۔ جنت زبیر 29 اگست 2001 کو ممبئی بھارت میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ ٹیلی ویژن سے کیا تھا اور اب وہ فلم انڈسٹری کی ایک بڑی سٹار بن چکی ہیں۔جنت زبیر نے 'دل مل گئے'، 'کاشی: اب نہ رہے تیرا کاکا'، 'پھلوا'، 'مہارانہ پرتاپ'، 'تو عاشقی'، 'فیئر فائلز' جیسے ٹیلی ویژن شوز میں کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے رانی مکھرجی کی فلم 'ہچکی' میں بھی کام کیا ہے۔جنت زبیر نے 'فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 12' اور 'لافٹر شیف' جیسے کئی رئیلٹی شوز میں حصہ لیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی پرائیویٹ البمز میں بھی کام کیا۔ جنت نے شو 'خطروں کے کھلاڑی' میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی مدمقابل ہونے کا ریکارڈ بھی بنایا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس شو میں انہوں نے ایک ایپی سوڈ کے لیے 18 لاکھ روپے فیس لی۔ اس کے علاوہ انہیں 'لافٹر شیف' کے ایک ایپی سوڈ کے لیے 2 لاکھ روپے اور سوشل میڈیا پر ہر پوسٹ کے لیے 1.5 سے 2 لاکھ روپے ملتے ہیں۔ جنت زبیر کا پورا نام جنت زبیر رحمانی ہے۔اداکارہ جنت زبیر نے 21 سال کی عمر میں ممبئی میں اپنا گھر خرید لیا ہے۔ جنت نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ ایک کامیاب بزنس وومن بھی ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:گجرات؛گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دلہن جاں بحق،دلہے کی حالت غیر