لاہور ہائیکورٹ موبائل ایپ کی تکنیکی خرابی دور نہ ہو سکی، چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

Jan 26, 2025 | 22:24:PM
 لاہور ہائیکورٹ موبائل ایپ کی تکنیکی خرابی دور نہ ہو سکی، چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ کی موبائل ایپ میں   دو روز سے جاری تکنیکی خرابی  دور نہ ہوسکی ،  ایپ کی سست روی کے باعث وکلاء اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق موبائل ایپ میں تکنیکی خرابی اور سست  روی کے باعث لاہور ہائیکورٹ کے سماعت کے لئے مقررکیسز  کی آگاہی بارے   وکلاء اور سائلین کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہاہے ۔وکلاء اور سائلین نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے موبائل ایپ کی تکنیکی خرابی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ موبائل ایپ کی تکنیکی خرابی دور کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات؛گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دلہن جاں بحق،دلہے کی حالت غیر