صنعتوں سےمنسلک کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی

Jan 26, 2025 | 22:47:PM
صنعتوں سےمنسلک کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس قیمتوں میں اضافے کانوٹی فکیسشن جاری کر دیا۔صنعتوں کے ساتھ منسلک کیپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس 500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی۔

اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس 3500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر  کر دی گئی ہے،نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم فروری 2025 سے ہوگا۔ 
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین سمیت کمرشل صارفین تندوروں کیلئے گیس کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ سی این جی کھاد اور پاور سیکٹر جنرل انڈسٹری اور سیمنٹ سیکٹر کیلئے بھی گیس قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان بلدیاتی ضمنی انتخابات، نتائج آنا شروع، ن لیگ اور پیپلز پارٹی 1،1 سیٹ پر کامیاب