سوڈان:ہسپتال پر ڈرون اٹیک،70افراد جان کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سوڈان کی ریاست شمالی دارفر کے شہر فاشر میں سعودی ہسپتال کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں 70افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ ہسپتال کے ہنگامی شعبے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچاہے۔مرنے والوں میں مریض اور ان کے ساتھ آنے والے افراد شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سوڈان کے علاقے دارفر میں اسپتال پر ڈرون حملے میں 70 افراد جان کی بازی ہار گئے۔امریکی میڈیا رپوٹس کے مطابق سوڈان کے اس علاقے میں واقع سعودی اسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے اسپتال پر حملے میں باغی فورسز کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں یہ واحد فعال اسپتال تھا، جسے نشانہ بنایا گیا۔عالمی ادارہ صحت نے تصدیق کی کہ ڈرون حملے میں 70 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ نے سوڈان اسپتال حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سوڈانی فوج اپریل 2023 سے ریپڈ سپورٹ فورس کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ اس فورس نے دارفور (مغرب) پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔یہ بھی پڑھیں:گجرات؛گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے دلہن جاں بحق،دلہے کی حالت غیر