لبنان:اسرائیلی فورسز نے گھروں کو واپس جانے والے11 افراد کو ہلاک کردیا

Jan 26, 2025 | 23:48:PM
لبنان:اسرائیلی فورسز نے گھروں کو واپس جانے والے11 افراد کو ہلاک کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرنے والے 11 افراد کو ہلاک اور 80 کو زخمی کر دیا۔

رائٹرز کے مطابق  26 جنوری 2025 کو  اسرائیلی افواج انخلاء کی ڈیڈ لائن گذر جانے کے بعد بھی جنوبی لبنان کے علاقے میں موجود ہیں۔ العربیہ کی رپورٹ کےمطابق رہائشی سرحدی علاقے کے لوگ  اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی افواج نے  11 افراد کو ہلاک اور کم از کم 80 کو زخمی کر دیا۔اسرائیل نے اس ارادے کا اظہار کیا ہے کہ وہ اتوار کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی اپنے فوجیوں کو جنوب میں رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ ڈیڈ لائن امریکی ثالثی میں حزب اللہ کے ساتھ گذشتہ سال کی جنگ کے تحت دی گئی تھی۔ ہفتے کے روز اسرائیل نے رہائشیوں کو اگلی اطلاع تک واپس نہ آنے کا حکم دیا۔اسرائیل نے کہا ہے کہ لبنانی ریاست نے شرائط مکمل طور پر نافذ نہیں کیں جبکہ لبنان کی امریکی حمایت یافتہ فوج نے ہفتے کے روز اسرائیل پر انخلاء میں لیت و لعل کا الزام لگایا۔اسرائیل نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس کی افواج کب تک جنوب میں موجود رہیں گی جس کے بارے میں اس نے کہا ہے کہ وہاں وہ حزب اللہ کے ہتھیاروں پر قبضہ اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان:ہسپتال پر ڈرون اٹیک،70افراد جان کی بازی ہار گئے