اربوں روپے کی اووربلنگ کیلئےجعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کا پلان بے نقاب

Jul 26, 2024 | 12:34:PM
 اربوں روپے کی اووربلنگ کیلئےجعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کا پلان بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ؓ(شاہین عتیق) لیسکو کابجلی بلوں میں حیران کن  اربوں روپے  کی اووربلنگ کیلئےجعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کا پلان  سامنے آگیا ۔
لیسکو ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ بلوں میں ملنے والے کریڈٹ پر بوگس ڈی ٹیکشن بل چارج ہوں گے،اووربلنگ کی مدمیں ریفنڈ بلوں پر 50فیصد کی  حیرت انگیز شرح کےمطابق ناجائز بلز چارج ہوں گے۔
لیسکو نے کمرشل  اور صنعتی صارفین کی  کمر توڑنے کا فیصلہ کر لیاہے، لیسکو کی جانب سے بڑےکمرشل ،صنعتی صارفین کوجعلی ڈی ٹیکشن بلز چارج کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لیسکو کی جانب سے جعلی ڈی ٹیکشن بلز چارج کرنا اووربلنگ کرنے کے مترادف ہو گا، صارفین کےبلوں پر شائع کروڑوں روپے کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ کی رقوم کم ہو جائے گی، کریڈٹ شدہ بلوں پر بوگس ڈی ٹیکشن بلز چارج ہونے سے کمپنی کو اضافی یونٹس ملیں گے، اضافی یونٹس کیساتھ لائن لاسز مرتب جبکہ ریکوری کی شرح بھی سو فیصد ہو جائے گی۔

ضرورپڑھیں:جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال،اسلام آباد کے تمام راستے جزوی بلاک، میٹرو سروس بھی بند
ذرائع کے مطابق لیسکو کی متعدد ڈویژنز میں ڈیڈ ڈیفالٹرز کو ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کا پلان بھی بنا لیا گیا، کمپنی نے انسداد بجلی چوری مہم میں ڈیڈ ڈیفالٹرز پر ناجائز مقدمات درج کروائے، ڈیڈ ڈیفالٹرز کے اکاؤنٹس سسٹم میں اوپن کر کے بوگس ڈی ٹیکشن بلز چارج ہوں گے، بلنگ سائیکل کلوز ہونے پر اوپن والے اکاونٹس کو سسٹم میں دوبارہ منقطع کر دیا جائے گا۔