Jul 26, 2024 | 12:34:PM

جماعت اسلامی کا دھرنا اور پی ٹی آئی کا احتجاج،اسلام آباد کے تمام راستے جزوی بلاک، میٹرو سروس بھی بند

دھرنے کیلئے پہنچنے والے جماعت اسلامی کے قافلے سے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا

جماعت اسلامی کا دھرنا اور پی ٹی آئی کا احتجاج،اسلام آباد کے تمام راستے جزوی بلاک، میٹرو سروس بھی بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دھرنے اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر جزوی طور پر بند کردیا گیا۔

فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی جانے والے راستہ کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور مری روڈ پر چاندنی چوک اور سکستھ روڈ پر کنٹینر پہنچادیئے گئے ہیں،ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا ضرور ہوگا اور قافلے اسلام آباد کی طرف رواں ہیں۔

امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان اور نائب امیر لیاقت بلوچ اسلام آباد موجود ہیں، لیاقت بلوچ کے گھر چھاپے میں دو ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا،جماعت اسلامی نے لاہور، گجرات، وہاڑی، سرگودھا، حافظ آباد اور فیصل آباد سے متعدد کارکنان کو حراست میں لئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی، گرفتار کارکنوں کی رہائی اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

علاوہ ازیں انتظامیہ کا کہنا ہےکہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹروبس سروس بند کردی گئی ہے، میٹروبس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں میٹروبس سروس بحال ہے اور فیض آباد سےصدر تک میٹرو بس سروس چل رہی ہے۔

پولیس نے ایکسپریس چوک سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ،دھرنے کیلئے پہنچنے والے قافلے سے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک کے قریب متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنان کو انٹرچینج کے پاس جمع ہونے کے بعد ڈی چوک کی طرف پیش قدمی کی جائے گی۔ 

جماعت اسلامی ضلعی قیادت احتجاج کی قیادت کرے گی،پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر جماعت اسلامی کے کارکنان کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا آج کا احتجاج ملتوی کر دیا،پی ٹی آئی کے رہنما عامر مغل عدالت نے ہمیں پیر کے روز احتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے، اس حوالے سے پریس ریلیز کچھ دیر میں جاری کر رہے ہیں۔