خلیل الرحمان قمر اغواءکیس،پولیس نے ملزمان کی دفعات تبدیل کردیں

Jul 26, 2024 | 14:57:PM
خلیل الرحمان قمر اغواءکیس،پولیس نے ملزمان کی دفعات تبدیل کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) خلیل الرحمان قمر کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس نے ملزمان پر دفعات تبدیل کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندر پولیس  کی طرف سے  خلیل الرحمان قمر کیس میں ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر ملزمان پر اغوا کی دفعہ ختم کرکے اغوا برائے تاوان کی دفعہ لگا دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق  پراسیکیوشن نے باقاعدہ مجسٹریٹ کو آگاہ کردیاہے۔
یاد رہے کہ سندر پولیس نے کچھ دن قبل  ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کا  تین روز ہ ریمانڈ لیا تھا، آج ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت ضلع کچہری میں  پیش کیا گیا، عدالت میں پراسیکیوشن نے درخواست دی ہے  کہ  دورانِ تفتیش  یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیس اغواء کا نہیں بلکہ اغواء برائے تاوان کا ہے،  اس میں سے اغوا کی دفعہ ختم کرکے اغوا برائے تاوان کی دفعہ لگا دی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:اسلام آباد میں احتجاج، ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کیساتھ مشاورت کا حکم

دفعہ اغواء برائے تاوان کی بنا پر  یہ کیس انسداد دہشت گردی عدالت کا بنتا ہے،  لہذا فاضل عدالت ملزمہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں  پیش کیے جانے  کی اجازت دے، جس کے بعد  جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ آمنہ عروج کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا،  اس کیس میں پولیس نے مزید گیارہ ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے، جو اس وقت شناخت پریڈ پر ہیں۔

یاد رہے کہ 15 جولائی   رات 4:40  کو خلیل الرحمان قمر  ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے تھے جب وہ ملزمہ آمنہ عروج سے ملنے کے لیے ان کے گھر گئے اور وہاں پر ان کو یرغمال بنایا گیا، ان سے ان کا موبائؒل اور نقدی چھینی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا اور ان سے 1 کروڑ روپے تاوان مانگا گیا جو وہ دے نہیں پائے۔