(24نیوز ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت کو کنٹینر سے نہیں روکا جا سکتا، ہم پرامن رہنا چاہتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کے آج دھرنے اور ملک بھر میں کریک ڈاون، کارکنوں کی گرفتاریوں اور قافلوں کو روکنے کے علاوہ رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آج دھرنے کیلئے بھرپور جوش سے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ تمام فسطائیت کے بعد بھی کارکنان کو کہتا ہوں کہ مینیج کریں اور دھرنے میں پہنچیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور پرامن رہنا چاہتے ہیں، اس کی ذمہ داری حکومت پر آتی ہے کہ وہ کیسے امن قائم رکھتے ہیں،تمام نمائندگان کو کہتا ہوں، جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دے دیں، ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے، کارکنان کو کہتا ہوں رکاوٹ کے آگے دھرنا دے کر قیادت کی کال کا انتظار کریں۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں بجلی کے بل کم چاہئیں، ہم آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج۔۔۔اسلام آباد سے بڑی خبر آ گئی