فرح خان کی والدہ چل بسیں

Jul 26, 2024 | 18:36:PM
فرح خان کی والدہ چل بسیں
کیپشن: فرح خان کی والدہ کیساتھ یادگار تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہور بالی وڈ کوریو گرافر و ہدایت کار فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 سال کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی جمعہ کو ممبئی میں انتقال کر گئیں، وہ گزشتہ چند ماہ سے کافی بیمار تھیں۔میناکا چائلڈ اداکار ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ انہوں نے 1963 کی بالی وڈ فلم بچپن میں بطور اداکار کام بھی کیا تھا۔ 

فرح خان اور ان کے بھائی ساجد خان نے 12 جولائی کو اپنی والدہ کی 79ویں سالگرہ بھی منائی تھی۔ فرح اور ساجد نے اپنی والدہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے تصویر بنوائی تھی۔فرح خان کی والدہ کے انتقال پر بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھرنے پر کارکنان کی گرفتاریاں، جماعت اسلامی کا پلان بی سامنے آگیا