رات کو گرل فرینڈ سے ملنے جانا اچھی بات نہیں، متھیرا کا خلیل الرحمان کو مشورہ

Jul 26, 2024 | 19:21:PM

(ویب ڈیسک)معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے  ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کے اغوا ہونے والے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ خلیل الرحمان کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا، جو کچھ بھی ہوا غلط ہوا۔

ایک یوٹیوبر کو انٹرویو میں متھیرا نے کہا کہ انہیں مذکورہ واقعے کا مکمل طور پر علم نہیں مگر انہوں نے ایسا ضرور سنا کہ خلیل الرحمان رات ایک بجے خاتون سے ملنے گئے تھے جہاں انہیں اغوا کرلیا گیا تھا اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ ماڈل کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمان کا رات گئے ایک خاتون سے ملاقات کیلئے جانا اچھی بات نہیں ہے۔ 

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگر انہیں رات کے وقت کسی پراجیکٹ کی آفر کیلئے بلایا جائے گا تو وہ ہر گز رات کو نہیں جائیں گی بلکہ صبح یا دن کے اوقات میں جانا بہتر سمجھیں گی۔ متھیرا نے خلیل الرحمٰان  قمر کا نام لیے بغیر کہا کہ رات کو چار بجے اپنی گرل فرینڈز سے ملنا بھی بدتمیزی ہوتا ہے، ایسے وقت میں نہیں ملنا چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144کا نفاذ،تحریک انصاف نے بھی حکومت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

مزیدخبریں