شمالی وزیرستان ؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک

Jul 26, 2024 | 19:32:PM
شمالی وزیرستان ؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک
کیپشن: سکیورٹی فورسز آپریشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشت گرد رزاق ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گرد خوارجی گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا،ہلاک دہشتگرد 6جنوری 2023 کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا،ہلاک دہشتگرد 16 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان میں خود کش حملے کا سہولت کار بھی تھا،اس خود کش حملے میں7بہادر جوان شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144کا نفاذ،تحریک انصاف نے بھی حکومت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا