بلوچستان: گرم علاقوں کے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلوچستان کے گرم علاقوں کے تعلیمی ادارے یکم اکست کی بجائے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں کو یکم اگست کےبجائے 15 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور توسیع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بلوچستان حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چھٹیوں میں اضافہ لو چلنے کے باعث کیاگیا تاہم 14اگست یوم آزادی کی تقریبات معمول کے مطابق ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈوڈل نے اولمپکس کیلئے تیاری پکڑ لی
قبل ازیں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ نے 14 اگست تک سکولز میں تعطیلات بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ گرمی اور برسات کے امکان پر تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔