(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججزتعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت ایڈ ہاک ججز سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دی۔ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم کو ایک سال کیلئے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا ہے۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کے سابق ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے ججز تعینات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا