کراچی: افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا افسر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایف آئی اے کراچی سرکل نے افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا افسر کو گرفتار کر لیا۔
شہرِ قائد کراچی میں افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، ایف آئی اے اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کارروائی عمل میں لائی، افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا افسر گرفتار کرلیا۔
ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کئے، ملزم ندیم علی نادرا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہے، ملزم چورنگی میں واقع نادرا آفس میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینکوں سے رقم نکلوالنے والے ہوشیار
ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔