حکومت گزشتہ مالی سال کا بیرونی قرضوں اورگرانٹس کاہدف حاصل کرنے میں ناکام

Jul 26, 2024 | 23:16:PM
حکومت گزشتہ مالی سال کا بیرونی قرضوں اورگرانٹس کاہدف حاصل کرنے میں ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال کا بیرونی قرضوں اورگرانٹس کاہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ نے اہم انکشاف کر دیا۔

وزارت اقتصادی امور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023۔24 میں بیرونی قرضے اور گرانٹس مقررہ ہدف سے 7 ارب81 کروڑ ڈالرز کم رہے، وزارت اقتصادی نےگزشتہ مالی سال کےبیرونی فنانسنگ کی رپورٹ جاری کردی، جولائی2023 تا جون 2024 میں بیرونی فنانسنگ کی مد میں 9 ارب 81 کروڑ ڈالرز حاصل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی میں مسلسل اضافہ ،حکومت قابو پانے میں ناکام

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ مالی سال کے لیےبیرونی فنانسنگ کا تخمینہ17 ارب 62 کروڑ ڈالرز لگایا گیا تھا، لیکن عالمی مالیاتی اداروں سے 4 ارب 27 کروڑ ڈالرز ہی ملے، گزشتہ مالی سال 99 کروڑ ڈالرز کا غیرملکی کمرشل قرضہ لیا گیا اور 2 ارب ڈالرز کا ٹائم ڈیپازٹ ملا، اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا۔