شاہ محمود قریشی کا جھوٹ پکڑا گیا،9 مئی واقعہ میں گنہگار قرار

Jun 26, 2024 | 14:24:PM
شاہ محمود قریشی کا جھوٹ پکڑا گیا،9 مئی واقعہ میں گنہگار قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)نو مئی، جناح ہاؤس پر حملہ سمیت 7مقدمات کی تفتیش مکمل، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کوگنہگار قرار دیدیا۔

پی ٹی آئی رہنما  شاہ محمود قریشی کو متضاد بیانات اور شواہد کی بناپر گنہگار قرار دیا گیا، جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لوگوں کو مشتعل کیا ۔

رپورٹ میں شاہ محمود قریشی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ویڈیو کا فرانزک بھی رپورٹ میں شامل ہے، پولی فرانزک ٹیسٹ بھی شاہ محمود قریشی کے جھوٹ کی نشاندہی کرتا رہا۔

ضرورپڑھیں:کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا سربراہ نصر اللہ گرفتار,ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے

 پولیس ذرائع کے مطابق 9مئی کےواقعات پرشاہ محمودقریشی سوالات کاتسلی بخش جواب نہ دےسکے،جیل میں کیاگیاپولی فرانزک ٹیسٹ میں بھی شاہ محمودقریشی کےجھوٹ کی نشاندہی کرتارہا ،جلاؤ گھیراؤ،پرتشددواقعات میں شاہ محمودکاعمل دخل ڈیجیٹل شواہدمیں بھی ثابت ہوا ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ساتوں مقدمات میں گناہ گار قرار دیکر چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا ،جے آئی ٹی شاہ محمود قریشی کا بیان ریکارڈ کرنے 3 بار جیل گئی۔