جماعت اسلامی نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر دی

آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں: حافظ نعیم الرحمن

Jun 26, 2024 | 14:59:PM

(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان مزید کسی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا، جماعت اسلامی کی واضح پوزیشن ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں، گزشتہ 23 برسوں میں جتنے آپریشن ہوئے ان سے فائدے کی بجائے نقصان ہوا، ملک کو امریکہ کی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دھکیلا گیا، اس جنگ میں ایک لاکھ پاکستانی سویلین اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے،  مغربی سرحد غیر محفوظ ہوئی، قومی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نے معافی مانگ لی

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان بیرونی ایجنسیوں کا اکھاڑا بن گیا، افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں، ایران پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کی جائے، حکومت کو اب تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہیے، فوج، عوام، جموریت اور پاکستان کے لئے یہی بہتر ہے کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ نہ ہو
جس سے ملک بحران کا شکار ہو جائے، نوجوانوں کو روزگار، تعلیم دی جائے، دہشت گردی کے اسباب کا جائزہ لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی ہے۔

مزیدخبریں