حکومت نے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کر دیا گیا۔
معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناءاللہ اور چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد خاں کی مشترکہ کوششوں سے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی جلد بحالی ممکن ہو گئی، رانا مشہود احمد خاں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ڈپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا، ڈپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنلز میں بارش ہوئی تو کون سی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟
رانا مشہود نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت بین الاصوبائی تعاون ڈپارٹمنٹل سپورٹس کو مزید بہتر کرنے کے لئے تجاویز اور پروگرامز پر کام کر رہی ہے، کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کو مثبت سمت لے کر جائیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2021 میں ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کو بین کر دیا گیا تھا جس سے کھلاڑی مشکلات کا شکار تھے۔