ممبئی ہائیکورٹ کا کالج کے حجاب پر پابندی کے فیصلے میں مداخلت سے انکار

Jun 26, 2024 | 18:16:PM

(24 نیوز )ممبئی ہائیکورٹ نے کالج کے حجاب پر پابندی کے فیصلے میں مداخلت سے انکار کردیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’دی اکنامک ٹائمز ‘‘ کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے کالج میں حجاب لینے پرپابندی کیخلاف 9 طالبات کی جانب سے دائر کی گئی درخواست خارج کردی،’جسٹس اے ایس چندورکر ‘اور ’راجیش پاٹل ‘ پر مشتمل  بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وہ کالج کے فیصلے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے یہ ادارے کے اپنے قوائد ضوابط پر مبنی فیصلہ ہے ، اس لیے کالج احکامات کیخلاف9طالبات کی درخواست خارج کی جاتی ہے، خیال رہے کہ یہ تمام طالبات  سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کی طالبہ تھیں ۔

درخواست گزار طالبات کا مطالبہ تھا کہ کالج میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کے بنیادی حق کے خلاف ہے،دوسری جانب کالج انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ حجاب پر پابندی یکساں ڈریس کوڈ کیلئے ہے اور حجاب پر  پابندی کا فیصلہ مسلم کمیونٹی کے خلاف نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : عارف لوہار کے گانے کی فیفا میں گونج

مزیدخبریں