ڈولی سسٹرز نے چاہت فتح علی خان کو آئینہ دیکھا دیا

Jun 26, 2024 | 18:39:PM
ڈولی سسٹرز نے چاہت فتح علی خان کو آئینہ دیکھا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ڈولی سسٹر نے بدو بدی کو اصل سر و تال کے ساتھ گا کر چاہت فتح علی خان کو آئینہ دیکھا دیا۔ 

 24 نیوز کے پروگرام ’’مارننگ ود فضا‘‘ میں ڈولی سسٹرز  نے شرکت کی ، پروگرام میں میزبان فضا علی نے ان سے سوال کیا کہ اس فیلڈمیں کب سے کام کر رہے ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 18 برس پہلے پاکستان ٹیلی ویژن سے کام کا آغاز کیا اور بعد میں ریڈیو پاکستان میں بھی کام کیا۔ 

شو کی میزبان فضا علی نے ان سے گانا گانے کو کہا تو انہوں نے ملکہ ترنم نورجہان کا گانا بدو بدی کو اصلی سر میں گا کر بے سرے چاہت فتح علی خان کو آئینہ دیکھایا کہ یہ ہے اصل گانا ،گانے کے بعد ڈولی سسٹرز نے  عوام کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا کہ چاہت فتح علی خان جیسے بدو بدی کے گلوکاروں کو جنہیں سر تال کا بھی علم نہیں ، انہیں وائرل کرکے ہم اپنے مشہور گلوکاروں کی توہین کر رہے ہیں۔ 

ڈولی سسٹرز کا مزید کہنا تھا کہ چاہت فتح علی خان سنگر نہیں بلکہ ایک کمیڈین ہے اور ان کو ایک کمیڈین تصور کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عارف لوہار کا گانا آ تینوں موج کراواں  فیفا کے آفیشل پیج کی ذینت بن گیا