کیا بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گا؟ سلیم ملک اور انضمام الحق میں تکرار

Jun 26, 2024 | 18:43:PM
کیا بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گا؟ سلیم ملک اور انضمام الحق میں تکرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کیا بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گا؟ سلیم ملک اور انضمام الحق میں تکرار ہو گئی۔

24 نیوز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ٹرانسمیشن ’ورلڈ کپ ہنگامہ‘ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سابق کرکٹر سلیم ملک آئندہ برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کو لے کر بحث پڑے، انضمام الحق بھارتی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئےپرامید ہیں جبکہ سلیم ملک کو اس بات پر انضمام الحق سے اختلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنلز میں بارش ہوئی تو کون سی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے دیئے گئے بیان سے لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی، پہلے ایشیا کپ کی میزبانی ہمارے پاس تھی لیکن ایشین بورڈ بھارتی بورڈ پر دباؤ نہیں ڈال سکا کہ وہ ٹیم پاکستان میں بھیجیں، اب آئی سی سی کا ایونٹ ہے ہم تو صرف میزبان ہیں، لٰہذا آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ بھارتی بورڈ پر پریشر ڈالے کہ وہ ٹیم کو پاکستان بھیجے، ہم بہترین میزبان ہیں جو بھی ٹیم ہمارے پاس کھیلنے آئی ہے ہم بہت اچھے سے اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

دوسری جانب سلیم ملک نے کہا کہ بھارتی بورڈ اور آئی سی سی ایک ہی ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ بھارتی ٹیم پاکستان پاکستان آئے گی، چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی شروع سے ہی ون ڈے فارمیٹ پر ہو رہی ہے اس کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بالکل بھی کرانا چاہیے، ایسا کرنے سے ون ڈے کرکٹ کی ساخت کو نقصان پہنچے گاجیسے ٹیسٹ کرکٹ کی جانب رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔

سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پہلے ہی بہت ہو رہی ہے، ہر طرف لیگز ہو رہی ہیں، ٹی ٹوئنٹی سیریز ہو رہی ہیں اور کتنی ٹی ٹوئنٹی کروانی ہے، ایسے تو پھر آپ ٹی 10 کی جانب چلے جائیں گے کہ اب ٹی 20 بورنگ ہوتی جارہی ہے، جس طرح کھلاڑی پیسوں کے پیچھے بھاگتے ہیں اسی طرح آئی سی سی بھی پیسوں کی طرف بھاگ رہا ہے۔