سکردو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،4 افراد جاں بحق5 زخمی 

Jun 26, 2024 | 18:57:PM
سکردو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،4 افراد جاں بحق5 زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مہتاب الرحمان  )سکردو   کے سیاحتی مقام بشو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق جبکہ  5 زخمی  ہو گئے ۔

ترجمان صوبائی حکومت  گلگت بلتستان فیض اللہ فراق   کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ملک کے دیگر صوبوں سے ہے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا دلخراش حادثے پر نوٹس اور  اظہار افسوس ، وزیر اعلی نے سیکرٹری صحت اور انتظامی حکام کو زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت کر دی، وزیر اعلی نے پسماندہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی بھی کی ۔ 

وزیر اعلی جی بی نے جابحق افراد کی میتوں کو متعلقہ مقام تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی ہے ،ملک کے دیگر صوبوں سے سیاحت کے لئے سکردو جانے والے سیاحوں کی گاڑی بلتستان کے علاقے بشو میں حادثے کا شکار ہوگئی ،جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور  5زخمی ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں :سابق ڈپٹی سپیکرخیبر پختونخوااکرام اللہ شاہد انتقال کرگئے